: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ریاض،14اپریل(ایجنسی) سعودی دارالحکومت ریاض سمیت دیگر صوبوں میں موسلادھار بارش کے بعد نظام زندگی شدید متاثر ہے جب کہ طلبا کی حفاظت کے پیش نظر تمام تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا۔ دارالحکومت ریاض میں شدید بارش کے بعد متعدد گاڑیاں سڑکوں پر پھنس گئیں اور
کئی مقامات پر پانی جمع ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ول ڈیفنس محکمے کا کہنا ہے کہ اب تک 4 ہزار سے زائد افراد نے مدد کے لئے فون کیا جب کہ بارش کے بعد امدادی ٹیمیں پانی نکالنے کے لئے مصروف ہیں۔ ریاض کے پرنس فیصل بن بندر اور سول ڈیفنس کے ڈائریکٹر لیفٹیننٹ جنرل سلیمان العمر ریسکیو آپریشن کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔